زیرہ پلس بسکٹ کی ترکیب
![]() |
Zeera plus Biscuit Recipe In Urdu |
تیاری کا مکمل وقت-
15 منٹ
پکانے کا وقت
15 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے
20 افراد
- اجزاء
- گھی یا مکھن 1/2 کپ
- میدہ 1-1/2 کپ
- چینی (پسی ہوئی) ایک بڑا چمچ
- سفید زیرہ 1/2 چائے کا چمچ
- انڈا ایک عدد
- نمک ایک چائے کا چمچ
- تیار کرنے کی ترکیب
- نمک، میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور پسا ہوا سفید زیرہ ملا کر تین مرتبہ چھان لیں-
- گھی یا مکھن کو پھینٹ کر اس میں آہستہ آہستہ چینی ڈال کر پھینٹیں-
- اب انڈا ڈال کر پھینٹیں اور ہلکے ہاتھ سے میدہ ملائیں-
- 4گرمیوں کے موسم میں پانچ منٹ فریج میں رکھیں-
- پھر 1/4 انچ موٹا بیل لیں-
- گول بسکٹ کاٹ کر
بغیر چپڑنے کے ٹرے میں دور دور رکھ کر درمیانے تاؤ (350F) میں بیک کریں
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know