ویجیٹیبل میکرونی رول بنانے کی ترکیب -
![]() |
Vegetable Macaroni Roll Recipe In Urdu |
تیاری کا مکمل وقت - 20 منٹ
پکانے کا وقت- 35 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے-6 افراد
- اجزاء
- میکرونی 1 کپ
- بند گوبھی (چوپ کی ہوئی) 1/2 کپ
- شملہ مرچ (چوپ کی ہوئی) 1/2 کپ
- ہری پیاز (چوپ کی ہوئی) 1/2 کپ
- نمک حسب ذائقہ
- سیاہ مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
- چلی سوس 4 چائے کے چمچے
- رول پٹی 1 درجن
- تیل حسب ضرورت (تلنے کیلئے)
- تیار کرنے کی ترکیب
- میکرونی کو اُبال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
- سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں بند گوبھی‘ شملہ مرچ‘ ہری پیاز کو ڈال کر ہلکی آنچ پر سنہرا ہونے تک فرائی کر لیں۔
- ساتھ ہی حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر بھی ڈال دیں۔چولہا بند کر دیں۔
- جب آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں میکرونی اور چلی سوس شامل کر دیں۔
- اب رول پٹی میں فلنگ بھرتے جائیں اور تمام رول تیار کر لیں۔
- 20 منٹ تک فریج میں سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
- اس کے بعد ایک کڑاہی میں ہلکی آنچ پر تیل گرم کریں۔
- اس میں تیار کئے ہوئے رول ڈال کر گولڈن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔
- مزیدار ویجیٹیبل میکرونی رول تیار ہیں کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know