شاہ جہانی مرغ ملائی بوٹی بنانے کی ترکیب -
![]() |
Shahjahani Murgh Malai Boti Recipe In Urdu |
تیاری کا مکمل وقت پکانے کا وق کتنے لوگوں کیلئے ہے
120 منٹ 30 منٹ 7 افراد
اجزاء-
1) چکن 1/2 کلو (بون لیس‘ کیوب کاٹ لیں.
2) لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے.
3) ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ.
4 )دہی (بغیر پانی کے) 3-4 کھانے کے چمچے.
5 )کریم چیز 3 کھانے کے چمچے.
6) زعفران 1 چائے کا چمچہ.
7) گرم پانی 1 کھانے کا چمچہ.
8 )گرم مصالحہ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ.
9) زیرہ (کٹا ہوا) 1/2 چائے کا چمچہ.
10 )ہرا دھنیا (باریک چوپ کیا ہوا) 1 کھانے کا چمچہ.
11) ہری مرچیں 4 عدد (باریک چوپ کر لیں).
12) اسٹکس حسب ضرورت13 نمک حسب ذائقہ.
14) مکھن 1 کھانے کا چمچہ.
تیار کرنے کی ترکیب
1)پیالے میں چکن‘ لیموں کا رس‘ ادرک لہسن پیسٹ اور نمک لگا کر 1-2 گھنٹے میرینیٹ کریں۔
2)2 گھنٹے بعد اس میں کریم چیز‘ دہی‘ ہری مرچیں‘ ہرا دھنیا‘ گرم مصالحہ پاؤڈر اور گرم پانی میں زعفران
مکس کر کے ڈالیں اور 2 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
3)پھر اسٹکس پر بوٹیاں لگا لیں۔
4)اوون پروف ڈش میں اسٹکس رکھ کر گرم اوون میں 180C پر 10 منٹ پکائیں۔
5)پھر اسٹکس کو پلٹ کر مزید 10 منٹ پکائیں۔
6)تیار ہونے پر اسٹکس سے بوٹیاں نکال کر سرونگ پلیٹ میں رکھیں اور سلاد کے پتوں سے سجا کر سرو کریں۔
Your Searches
Malai Boti Recipe - Restaurant Style
Malai Tikka Pulao Recipe - How to make Chicken Pulao
Shahjahani murgh malai boti recipe pakistani style
Shahjahani murgh malai boti recipe pakistani
Chicken Malai Boti Handi Recipe in Urdu
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know