Peshawari Ice Cream Recipe


پشاوری آئس کریم بنانے کی ترکیب -


Peshawari Ice Cream Recipe


تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

 - اجزاء

1 تازہ کریم نصف لیٹر

2 تازہ دودھ نصف کلو

3 ونیلا ایسینس چند قطرے

4 چینی ایک پیالی

5 کیوڑہ ایک کھانے کا چمچ

6 پستے (چوپ کر لیں) چھ عدد

7 جیلیٹن پاؤڈر دو کھانے کے چمچ

8 کارن فلور (پانی میں گھول لیں) ایک کھانے کا چمچ

 - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے دیگچی میں دودھ اُبال کر چینی مکس کر لیں۔
  2. 2اب دودھ میں چمچ چلاتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کارن فلور ملائیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے بند کر دیں۔
  3. 3جب ٹھنڈا ہو جائے، تو اس میں باقی تمام اجزاء شامل کر کے خوب اچھی طرح سے مکس کریں اور ایئر ٹائٹ ڈبے میں نکال کر فریزر میں رکھ دیں۔
  4. 4آئس کریم اچھی طرح سے جم جائے تو پیالوں میں نکال کر سرو کریں۔




Post a Comment

if you have any doubt please let me know

جدید تر اس سے پرانی