کریمی چکن سالن بنانے کی ترکیب -
![]() |
Creamy Chicken Curry Recipe - |
تیاری کا مکمل وقت
20 منٹپکانے کا وقت
40 منٹکتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد- اجزاء
1 مرغی بون لیس ایک کلو
2 تیل آدھا کپ
3 پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد
4 ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
5 ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
6 لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
7 ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
8 ٹماٹر کیوبز میں کٹے ہوئے چار عدد
9 لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
10 ہلدی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
11 نمک حسب ذائقہ
12 کڑی پتا ایک عدد
13 الائچی تین عدد
14 پانی آدھا جگ
15 دہی ایک کپ
16 گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
17 تازہ ہرا دھنیا حسب ضرورت
- تیار کرنے کی ترکیب
- 1سب سے پہلے ثابت سفید زیرہ اور دھنیا بھون کر کوٹ لیں۔
- 2پھر ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔
- 3اس کے بعد دھنیے اور سفید زیرہ کا پاؤڈر ڈال کر بھونیں پھر چکن ڈال کر بھون لیں۔
- 4اس کے بعد اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔
- 5پھر ٹماٹر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، کڑی پتا اور الائچی ڈال کر بھون کر حسب ضرورت پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
- 6پھر پھینٹی ہوئی دہی اور گرم مصالحہ شامل کر کے ڈھکن ڈھک کے اتنا پکائیں کہ تیل نظر آنے لگے۔
- 7جب تیل نظر آنے لگے تو چولہا بند کر دیں۔
- 8سرو کرنے سے قبل ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know