-چاکلیٹ چپ کوکیز بنانے کی ترکیب
![]() |
Chocolate Chip Cookies Recipe In Urdu |
-25 منٹتیاری کا مکمل وقت
20 منٹپکانے کا وقت
-8 افرادکتنے لوگوں کیلئے
- اجزاء
- میدہ دو پیالی
- بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- انڈا ایک عدد
- چینی چار کھانے کے چمچ
- براؤن شوگر دو کھانے کے چمچ
- چاکلیٹ چپ آدھی پیالی
- اخروٹ کی گری آدھی پیالی
- ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
- کوکنگ آئل ایک پیالی
-تیار کرنے کی ترکیب
- میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر دو مرتبہ چھان لیں۔
- اخروٹ کو کوٹ کر رکھ لیں۔
- پیالے میں چینی،براؤن شوگر،ونیلا ایسنس اور کوکنگ آئل ڈال کر الیکٹرک بیٹر یا کانٹے سے اچھی طرح پھینٹ لیں۔
- میدہ ڈال کر چمچ سے ملائیں،پھر چاکلیٹ چپ اور اخروٹ ڈال کر مکس کر لیں۔
- بیکنگ ٹرے کو چکنا کر لیں اور اس مکسچر کو پائپنگ بیگ کے ذریعے یا چمچ سے تھوڑے تھوڑے فاصلے سے ڈالیں۔
- اوون کو 180C پر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے پہلے سے گرم کریں اور ان کوکیز کو پندرہ منٹ تک بیک کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know