-چینی چاول کی ترکیب
اگر آپ مزیدار اور آسان ترکیبیں تلاش کر رہے ہیں تو مزید تلاش نہ کریں۔ دیسی فوڈ آپ کو مختلف اور آسان ترکیبیں فراہم کرتا ہے جو آسانی سے ہوسکتی ہیں۔ آزمائشی ترکیبیں جو ہر کھانے والے کو پسند آئیں گی۔
تیاری کا مکمل وقت - 20 منٹ
پکانے کا وقت- 25 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے-2 افراد
اجزاء
- چاول دو پیالی
- مرغی (ابلی ہوئی) ایک پیالی(ٹکڑے کر لیں)
- بڑی گاجر ایک عدد
- گوبھی کا ڈنٹھل ایک (اس کا گودا نکا ل لیں)
- ہری پیاز دو عدد
- ہری مرچ دو عدد
- ٹماٹر دو عدد
- انڈ ایک عدد
- ادرک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
- نمک چمچہ، چائے کا
- تیل دو کھانے کے چمچے
- تیار کرنے کی ترکیب
- چاول میں نمک ڈال کر ابال لیں۔ مگر ایک کنی کچے رکھیں۔
- گاجر اور گوبھی ابال لیں۔ تیل گرم کر یں۔
- اس میں ٹماٹر ، ہری پیاز، ہری مرچ، ابلی ہوئی سبزی اور مرغی ڈال دیں۔
- تین منٹ بعد انڈا توڑ کر ملا دیں۔
- اب چاول ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم کر یں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know