Chalman Biryani Recipe


چلمن بریانی بنانے کی ترکیب

Chalman biryani recipe




تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ 1 پاؤ

2 ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) 1 کھانے کا چمچہ

3 پیاز (درمیانی) 1 عدد

4 ہرا دھنیا حسب ضرورت

5 نمک حسب ذائقہ

6 کارن فلور 1 کھانے کا چمچہ

7 لال مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

8 زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

9 گرم مصالحہ 1/4 چائے کا چمچہ

10 چاول 1/2 کلو

11 تیل 1/4 کپ

12 ثابت گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچہ

13 تیزپات 1 عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ہری مرچ‘ پیاز‘ ہرا دھنیا‘ نمک‘ کارن فلور‘ لال مرچ پاؤڈر‘ زیرہ پاؤڈر‘ گرم مصالحہ پاؤڈر قیمہ میں مکس کر لیں۔
  2. 2اس کے چھوٹے چھوٹے کباب بنا لیں۔تیل گرم کریں اور کبابوں کو فرائی کر لیں۔آلوؤں کو بھی ابال لیں۔
  3. 3اس کے بعد آلو اور ٹماٹروں کو کیبوز میں کاٹ لیں۔
  4. 4چاول تقریباً 20 منٹ کیلئے بھگو دیں۔تیل گرم کریں اور پیاز فرائی کریں۔گولڈن ہونے پر آدھی پیاز باہر نکال لیں۔باقی پیاز میں ثابت گرم مصالحہ ڈالیں۔
  5. 5تیزپات‘ نمک اور ہری مرچ اور پانی ڈالیں‘ ابلنے پر چاول ڈال دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو اسے دم پر رکھ دیں۔چاول کو ڈش میں نکالیں۔
  6. 6چاولوں پر ایک کباب کی تہہ‘ آلو کی تہہ اور ٹماٹر لگا کر چاول کے اوپر سجا دیں اور اوپر سے براؤن پیاز ڈال کر مزیدار چلمن بریانی رائتے کے ساتھ سرو کریں۔



Post a Comment

if you have any doubt please let me know

جدید تر اس سے پرانی