بیف اسٹکس بنانے کی ترکیب -
![]() |
Beef Sticks Recipe |
تیاری کا مکمل وقت
25 منٹپکانے کا وقت
35 منٹکتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد- اجزاء
1 بیف (انڈر کٹ) 1.5 کلو
2 لال مرچ پاؤڈر 1/4 کھانے کا چمچہ
3 ہلدی پاؤڈر 2 چائے کے چمچے
4 گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
5 زیرہ (کُٹا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
6 ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
7 لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچے
8 ہری مرچیں 4 چائے کے چمچے
9 سرکہ 1/4 کپ
10 کریم 1 کپ
11 انڈے 5 عدد
12 شملہ مرچ 150 گرام (کیوبز میں کاٹ لیں)
13 پیاز 200 گرام (کیوبز میں کاٹ لیں)
14 بریڈ کرمبز حسب ضرورت
15 تیل فرائی کرنے کیلئے
- تیار کرنے کی ترکیب
- 1گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنا لیں۔
- 2اس میں لال مرچ پاؤڈر‘ ہلدی پاؤڈر‘ گرم مصالحہ پاؤڈر‘ زیرہ‘ ادرک‘ لہسن‘ ہری مرچیں‘ سرکہ‘ کریم مکس کر دیں۔اس کو پکا لیں۔
- 3گوشت گل جائے تو چولہے سے اتار لیں۔
- 4اسٹک پر ایک بوٹی‘ ایک شملہ مرچ‘ ایک پیاز اور پھر بوٹی لگا کر اس پر انڈا لگا دیں۔
- 5اس کے بعد اس پر بریڈ کرمبز لگا لیں۔
- 6تیل گرم کریں اور اسٹکس کو فرائی کر لیں۔
- 7ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know