ینگن کے رول
ترکیب
لمبے بینگن آدھا کلو 👈
چکن کا قیمہ 200 گرام👈
نمک حسب ذائقہ👈
پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ👈
پیاز ایک عدد👈
کاٹیج چیز ایک پیالی👈
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ👈
کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ👈
سفید تل ایک چائے کا چمچ👈
ہری مرچیں دو سے تین عدد👈
لال شملہ مرچ آدھی پیالی👈
پودینہ دو کھانے کے چمچ👈
کوکنگ آئل حسب ضرورت👈
تیار کرنے کی ترکیب
👇
بینگن کے لمبائی کے رخ پر باریک قتلے کاٹ لیں اور ان پر نمک چھڑک کر رکھ دیں۔
ـْْْْْْپین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز اور قیمہ ڈال کر ڈھک دیں۔
درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ،کالی مرچ،بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ڈال کر چولہے سے اُتار لیں۔
لہسن،تل (پسے ہوئے) اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو ملا کر پیسٹ بنا لیں۔
قیمے کو چولہے سے اتار کر اس میں تل کا پیسٹ،باریک کٹا ہوا پودینہ اور چورا کیا ہوا کاٹیج چیز ملا لیں۔
گرل پین کو درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ رکھ کر گرم کریں اور اس پر کوکنگ آئل ڈالیں۔
بینگن کے قتلوں کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور اس پر ہلکا سا نمک چھڑک کر دونوں طرف سے گرل کر لیں۔
ان گرل کئے ہوئے قتلوں کو سیدھی پلیٹ میں رکھیں اور ان پر قیمے کا مکسچر ڈال کر رول کر لیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know