ونیلا آئسکریم
اجزاء
ڈبل کریم ------------- دو پیالی
دودھ ------------ دو پیالی
انڈےچار عدد-------------- زردی الگ کرلیں
شکر تین ------------- چوتھائی پیالی
ونیلا ایسنس------------- حسب ضرورت
ترکیب
نان اسٹک پین میں دودھ اور کریم ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور لکڑی کے چمچے سے مکس کریں
پیالے میں انڈے کی زردی،ونیلا ایسنس اور شکر ڈال کر خوب پھینٹیں،اس کے بعد اس میں کریم اور آدھی پیالی دودھ کے
آمیزے کو زردی میں ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں
اس کے بعد زردی والے آمیزے کو سوس پین میں گرم ہوتے ہوئے آمیزے میں شامل کرکے ہلکی آنچ پر آٹھ منٹ تک پکائیں
آمیزہ اتنا گاڑھا ہوجائے کہ چمچے پر اس کی کوٹنگ سی بننے لگے تو سوس پین کو چولہے سے ہٹالیں
آمیزے کو چھان کر سانچے میں ڈالیں اور ڈھانپ کر فریزر میں رکھیں
اس کے بعد نکال کر بیٹر سے پھینٹ کر دوبارہ چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں
مزیدار آئسکریم تیار ہے
اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know