MrJazsohanisharma

Kashmiri Bakarkhani Breakfast

کشمیری باقر خانی
                                Kashmiri Bakarkhani Breakfast Picture


اجزا

میدہ------------ آدھا کلو

مکھن----------- دو سو پچاس گرام

انڈے------------- دو عدد

چینی-------------- ایک چائے کا چمچ

مکھن------------ دو کھانے کے چمچ

پانی------------ حسب ضرورت

نمک----------- حسب ذائقہ

تل----------- چار کھانے کے چمچ


ترکیب

ایک پیالے میں میدہ - ایک انڈا - نمک - چینی - دو کھانے کے چمچ مکھن اور پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں

اب ڈو کو روٹی کی طرح رول کرلیں

پھر درمیان میں مکھن شامل کریں اور چار سائیڈز میں فولڈ کرلی

دوبارہ سے رول کریں اور اس طریقہ کار کو پانچ سے چھ دفعہ دوہرائیں

اب ڈو کو آٹھ برابر کے حصوں میں تقسیم کرلیں اور پھر رسی کی طرح رول کریں اور پھر چکروں میں رول کریں

پھر انڈے کے ساتھ برش کریں اور اوپر تل چھڑک دیں

اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کریں

 کشمیری باقر خانی تیار ہے

اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ

Post a Comment

if you have any doubt please let me know

جدید تر اس سے پرانی