شاشلک اسٹکس ودھ رائس
اجزاء
چکن بون لیس ------------- 250 گرام
لہسن پیس------------ 1 چائے کا چمچہ
ادرک پیسٹ----------- 1/2 چائے کا چمچہ
نمک------------ حسب ذائقہ
لال مرچ ------------- 1/2 چائے کا چمچہ
چائینز نمک-------------- 1/2 چائے کا چمچہ
سویا سوس 1------------- کھانے کا چمچہ
چلی سوس-------------- 1 کھانے کا چمچہ
اسٹک------------ بوٹی
تل کا تیل ------------- 2 چائے کے چمچے
ٹماٹر بڑا------------- 1 عدد
شملہ مرچ------------ 1 عدد
پیاز------------ 1 عدد
تیل-------------- حسب ضرورت
چاول------------ 1 کپ
لہسن پیسٹ ------------ 4 چائے کا چمچہ
چائینز نمک------------ 1 چمچہ
چکن پاؤڈر-------------- 1 چائے کا چمچہ
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر--------------- حسب ذائقہ
ترکیب
یک پیالے میں چکن لہسن پیسٹ ادرک پیسٹ نمک لال مرچ پاؤڈر چائینز نمک سویا سوس چلی سوس تل کا تیل ڈال کر مکس کریں
4 گھنٹوں تک میرپینٹ ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں
سوس پین میں 1 کھانے کا چمچہ تیل گرم کریں
اس میں لہسن پیسٹ چائینز نم چکن پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں
چاول نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر اسٹر فرائی کریں اور چاولوں کو مولڈ میں نکال کر سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں
شاشلک میں میرپینٹ کیئے ہوئے گوشت کے کیوبز کو ٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچوں کے کیوبز کے ساتھ ترتیب سے پروکر
شاشلک اسٹکس تیار کرلیں۔
نان اسٹک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں اسٹکس کو مسلسل پلٹتے ہوئے فرائی کریں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے
گوشت کو الگ فرائی کرنے کے بعد سبزیوں کے کیوبز کے ساتھ اسٹکس میں پرویا بھی جاسکتا ہے
سرونگ ڈش میں شاشلک اسٹکس رکھیں اور مولڈ میں رکھے ہوئے رائس کو ڈش میں الٹ کر سیٹ کریں اور شاشلک اسٹک ودھ رائس انجوائے کریں
اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubt please let me know