Chicken Fajita Salad

چکن فجیتا سلاد


اجزا


چکن بریسٹ---------- دو عدد


لہسن پیسٹ----------- آدھا چائے کا چمچ


نمک------------ آدھا چائے کا چمچ


(لال مرچ------------ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی


(زیرہ----------- آدھا چائے کا چمچ (کٹا ہوا


سرکہ----------- ایک کھانے کا چمچ


ریڈ چلی گارلک ساس----------- ایک کھانے کا چمچ


(شملہ مرچ----------- ایک عدد (جولین کٹ


(ٹماٹر------------ ایک عدد (جولین کٹ، بیج نکال لیں


(پیاز------------ ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی


سلاد کے پتے------------ دو کپ


(چیڈر چیز---------- تین کھانے کے چمچ (کدو کش کی ہوئی


نمک------------ آدھا چائے کا چمچ


(کالی مرچ---------- آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی


لیموں کا رس---------- دو کھانے کے چمچ


چینی------------ ایک چائے کا چمچ


سلاد ڈریسنگ---------- چار سے پانچ کھانے کے چمچ



ترکیب


چکن بریسٹ کو لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ، زیرہ، سرکہ اور ریڈ چلی گارلک ساس کے ساتھ میری نیٹ کرلیں۔


پھر تیل گرم کرکے چکن بریسٹ کو پین فرائی کرلیں یہاں تک کہ چکن پک جائے۔پھر پین سے نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔


اب ایک دوسرے پیالے میں شملہ مرچ، ٹماٹر، پیاز، سلاد کے پتے، چیڈر چیز، نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس، چینی اور سلاد ڈریسنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔


پھر چکن شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور فوراً سرو کریں۔


نوٹ: آپ چکن کو پہلے ٹکڑوں میں کاٹ کر بھی میری نیٹ اور فرائی کر سکتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ

-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
chicken fajita pizza ingredients,chicken fajita pizza recipe by shireen anwar,chicken fajita pizza recipe by food fusion,chicken fajita pizza pics,fajita pizza meaning,chicken fajita pizza food fusion,chicken fajita pizza price,fajita pizza tasty,hicken fajita salad,Grilled Chili Lime Chicken Fajita Salad,Chicken Fajita Salad Recipe by Tasty,cesar salad dressing,cesar salad dressing recipe,Brexit,Gluten Food,Sesame seed,Coronavirus  Health Care.

Post a Comment

if you have any doubt please let me know

جدید تر اس سے پرانی