Chicken 65 Biryani Recipe In Urdu

چکن 65 بریانی

                                 Chicken 65 Biryani Recipe In Urdu Picture

اجزاء

چکن------------ 500گرام

چاول------------- 500گرام

کھانے کا تیل-------------- چار کھانے کے چمچ

ادرک لہسن پیسٹ-------------- ایک کھانے کا چمچ

ثابت زیرہ--------------- دو چائے کے چمچ

ہری مرچ---------------- چھ عدد

ثابت گرم مصالحہ-------------- پانچ گرام

نمک---------------- حسبِ ذائقہ

لال مرچ --------------- ایک کھانے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر--------------- ایک چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر------------- ایک چائے کا چمچ

ٹماٹر-------------- 300گرام

دہی------------- آدھا کپ

آلو بخارہ-------------- چھ عدد

گرم پانی------------- آدھا لیٹر

گرم مصالحہ پاؤڈر--------------- ایک چائے کا چمچ

پیلا رنگ --------------- ایک چو تھائی چائے کا چمچ



ترکیب


ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، ثابت زیرہ ،ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں

اب اس میں نمک لال مرچ پیسی ہوئی لال مرچ کُٹی ہوئی زیرہ پاؤڈر  دھنیا پاؤڈر ٹما ٹر دہی اور الو بخارہ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ 
کے لیے دم پر رکھ دیںچکن مصالحہ تیار ہے

اب ایک دیگچی میں گرم پانی کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک اور ادرک  ہری مرچ  ہرا دھنیا  لیموں کو  ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں

 اب اس میں چاول ڈال کر پکائیں جب تھوڑا پانی رہ جانے تو ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ تیار کیا ہوا چکن پیلا رنگ اور گارنش کی تہہ لگا کر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر دکھ دیں

چکن  65 بریانی تیار ہے


اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ


Post a Comment

if you have any doubt please let me know

جدید تر اس سے پرانی