Irani Tikka Urdu Recpie

🍅ایرانی تکے🍅



 ایرانی تکے بنانے کی ترکیب 



اجزا



گوشت (پارچوں کی شکل میں)-------- 1 کلو

پسا ہوا گرم مصالحہ-------- 3 چٹکی

نوشادر ( ٹکیہ کی شکل میں ملتا ہے)-------- 6 ماشہ

ثابت لال مرچیں-------- 21 عدد

خشک دھنیہ-------- 9 ماشہ

پیاز-------- نصف پاؤ

خشک انجیر-------- 2 عدد

دہی-------- 1 پاؤ

گھی-------- حسب ضرورت

نمک--------- حسب ضرورت

🍅Irani Tikka Urdu Recpie🍅


ترکیب



پیاز کو باریک کتریں۔ لال مرچوں کو ہاون دستہ یا کونڈے میں موٹا موٹا کوٹ  🌶لیں۔ دھنیہ باریک پیس لیں یا پسا ہوا لیں


نوشادر کو سل پر پیس کر خوب باریک کر لیں یا اسے آگ پر رکھ کر پھیلا دیں اور پیس کر اس کا سفوف بنا لیں


انجیروں کو سل پر بٹے کی ضربوں سے کچل کر پھیلا لیں۔ پھر ان سب کو ملا کر پیس لیں


گوشت کے پارچوں کو دہی کے نمکین پانی سے خوب اچھی طرح دھو لیں اور کسی موٹے کپڑے پر پھیلا کر کسی سایہ دار جگہ میں خشک کریں


اب پسی ہوئی تمام چیزوں کو دہی پھینٹ کر اس میں ملا دیں اور خشک کیے ہوئے گوشت کے پارچوں پر لگا دیں


انہیں 4 گھنٹے تک اسی حالت میں رہنے دیں پھر ان پر گھی لگائیں اور سیخوں پر چڑھا کر دھاگہ اوپر لپیٹ کر کوئلے کی آگ پر سینک لیں


ایرانی تکے تیارہے


--------------------------------------------------------------------------------------------------
اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی تو پلیز نیچے کمنٹس کریں اور اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں شکریہ

Irani Tikka Urdu Recpie - Learn how to make chicken tikka recipe in oven
How to make Chicken Malai Tikka
chicken malai tikka recipe in urdu - how to make malai tikka. You have found 50 chicken malai tikka without oven or grill Recipes Chicken Tikka Recipe in Hindi - चिकन टिक्का - Chicken Tikka Without Oven By Sadaf - Sheek Kabab Video Category: 'Chicken tikka boti by chef asifa khan', all videos clip of 'Chicken-tikka-boti-by-chef-asifa-khan' Iranian tikka -irani chicken tikka recipe gul kitchen - how to make chicken tikka recipe desifood.


Post a Comment

if you have any doubt please let me know

جدید تر اس سے پرانی